پاکستان کیوں چھوڑ ا،علی حیدر نے پہلی بار وجہ بتا دی

گلوکار علی حیدر کا کہنا ہے کہ ان کیلئے پاکستان میں رہنا غیر محفوظ ہوگیا تھا اس لئے انہیں ملک چھوڑ کر جانا پڑا۔

علی حیدر حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے موسیقی سے دور ہونے اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے پاپ میوزک چھوڑ کر نعتیں، حمد و ثنا اور منتقبت پڑھنا شروع کردی تھی گانوں کی طرف ان کا رجحان کم ہوگیا تھا جس کے بعد ان کیلئے حالات مشکلات سے بھر گئے اور انہیں دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔

علی حیدر نے بتایا کہ ان کے والد کا پرنٹنگ پریس تھا جو ان کو بند کرنا پڑا اور وہ گھر بیٹھ گئے کیونکہ دھمکیوں کی وجہ سے وہ بھی غیر محفوظ اور ان کے اہل خانہ بھی جس کے بعد ان کی والدہ نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہونے کا مشورہ دیا۔

گلوکار نے بتایا کہ ایک پرانے دوست جن کے ہمراہ وہ کئی کنسرٹسٹ کر چکے تھے، نے انہیں امریکہ بُلا لیا اور وہ کام کیلئے وہاں گئے تاہم بیوی بچوں کے ساتھ وہیں سیٹل ہوگئے اور اب وہ وہاں ریڈیو شوز کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں