شہری کا 3 کروڑ کی لاٹری جیتنے کا خواب اگلے ہی دن سچا ثابت ہوگیا

امریکا میں ایک شہری نے خواب میں ڈالرز کی مخصوص رقم دیکھنے کے بعد اگلے دن حققیت میں اتنی ہی رقم جیت لی۔

شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 110,000 ڈالرز جو کہ 3 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں، کا لاٹری انعام جیتا جس کے بعد اس نے بتایا کہ جیک پاٹ کی پیشین گوئی اس کے خوابوں کی تھی۔ خواب میں رقم بالکل وہی رقم تھی جو وہ جیتا۔

رابرٹ ہوبن نامی شہری نے نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے آن لائن پلے کا استعمال کرتے ہوئے کیش 5 کے لیے 1 ڈالر کا کوئیک پک لاٹری ٹکٹ خریدا اور لاٹری کو سوچتے سوچتے سو گیا۔

رابرٹ نے بتایا کہ اس رات میں نے خواب دیکھا۔ یہ عجیب ہے کیونکہ میں نے خواب میں بھی وہی رقم دیکھی تھی جو میں نے جیتی۔ یہ ناقابل یقین ہے لیکن یہ سچ ہے۔

شہری نے مزید کہا کہ اس نے خواب دیکھنے کے بعد 110,000 ڈالرز جیتے اور اس کے گھروالے یقین نہیں کررہے تھے. انہوں نے سوچا کہ میں ان کے ساتھ مذاق کر رہا ہوں کیونکہ میں اکثر کرتا رہتا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں