سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اوقات کار جاری کر دیے.

سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں سحر و افطار میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اوقات کار جاری کر دیے.
ماہ صیام کے علاوہ دیگر ماہ میں گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں کھانے پکانے کے لیے ایک پلان مرتب کیا ہے۔

ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی دس فیصد تک کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے.

بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس پریشر کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا

جس کے اوقات صبح نو بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک ہونگے، جبکہ رات کے اوقات میں یہ پروفائلنگ رات دس بجے سے رات تین بجے تک کی جاۓ گی۔
گیس کی فراہمی درج ذیل شیڈول کے مطابق ہوگی.

گیس کی بندش
صبح 09:00 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک

گیس کی دستیابی
دوپہر 3:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک

گیس کی بندش
رات 10:00بجے سے رات 03:00 بجے تک

گیس کی دستیابی کے اوقات
رات 03:00 بجے سے صبح 09:00 بجے تک

شہریوں سے گزارش کی جاتی ہیں کے ان اوقات کار کو ذہین نشین کر کر مبارک ماہ میں سہولیات سے مستفید ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں