چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر شکریہ، مگر جےشاہ کا پاکستان کا نام لینے سے گریز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بالآخر اتوار کو اختتام پذیر ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان نے 1996 ورلڈکپ کے 29 سال بعد باوقار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی جو 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا تاہم ایک سیمی فائنل اور بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں شیڈول تھے۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے ایونٹ کے انعقاد میں پی سی بی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، بڑے اسٹیڈیموں کی تزئین و آرائش اور مسابقتی میدانوں کی تیاری پر روشنی ڈالی۔
ایلارڈائس نے کہا “ہم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی شاندار میزبانی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ اور انہیں مبارکباد دینا چاہتے ہیں”۔
ایلارڈائس نے دبئی میں پانچ میچوں کی میزبانی میں ایمریٹس کرکٹ بورڈ (یو اے ای) کے کردار کو بھی سراہا، آئی سی سی کے بڑے ایونٹس کے انعقاد میں ان کی مسلسل حمایت کو بھی تسلیم کیا۔
دریں اثنا، آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں شامل ٹیموں، شائقین اور اسٹیک ہولڈرز کی تعریف کی تاہم پاکستان کا نام لینے سے گریز کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں