جویریہ سعود ایکسپریس ٹی وی کی وائرل رمضان ٹرانسمیشن کیلئے مشکور

جویریہ سعود رواں سال رمضان کی سب سے بڑی نشریات کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ایکسپریس ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے تمام پروگرامز اور سیگمنٹس پر ریٹنگز اور ویوز بہترین رہے جنہیں عوام کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔ پیارا رمضان کی نشریات کے کئی ویڈیو کلپس بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے۔

جویریہ سعود ایکسپریس ٹی وی پر پیارا رمضان کی میزبانی کر رہی ہیں اور خاص طور پر مولانا آزاد جمیل کے ساتھ ان کا سیگمنٹ پورے مہینے وائرل رہا ہے۔

ناظرین کی جانب سے دلچسپ کالز، الیکٹرک میٹر کے وظیفے سمیت کئی چیزوں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔ جویریہ سعود سال 2025 کے لیے پاکستانی ٹیلی ویژن پر اپنی سب سے بڑی ٹرانسمیشن بنانے میں کامیاب رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں