چین میں ایک شخص کو اس وقت فالج ہوگیا جب وہ گردن پر مالش کروا رہا تھا۔
ایک 26 سالہ چینی پروگرامر جو کہ گردن میں ہورہے درد کیوجہ سے گردن پر مالش کروانے گیا تھا، فالج کا شکار ہوگیا۔
چین کے صوبہ ہینان کے شہر چانگشا سے تعلق رکھنے والا نوجوان ژاؤ ژانگ جو کہ آئی ٹی پروفیشنل ہے، اکثر اوقات اپنی میز پر کئی گھنٹے گزارنے کی وجہ سے گردن میں درد کا شکار رہتا تھا۔
یہ جاننے کے بعد کہ روایتی مساج گردن کے درد کو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے، اس نے مقامی مساج پارلر میں جانے کا فیصلہ کیا۔
مالش شروع ہونے کے بعد سب کچھ بہت اچھا جا رہا تھا کہ تبھی شہری کو مساج تھراپسٹ کی طرف سے ہاتھوں کو زیادہ زور سے دبانے اپنی گردن میں شدید درد محسوس ہوا جس کے بعد سر درد کا تجربہ ہوا۔
شہری نے ان علامات کے بارے میں زیادہ نہیں سوچا لیکن اگلی ہی صبح وہ اپنے جسم کے بائیں جانب کی بے حسی اور کمزوری کے ساتھ ساتھ خراب تقریر کے ساتھ بیدار ہوا۔
خوفزدہ ہو کر 26 سالہ نوجوان مقامی سیکنڈ پیپلز اسپتال پہنچا جہاں اس میں سیکنڈری سیریبرل انفارکشن کی تشخیص ہوئی۔
خوش قسمتی سے نوجوان جلد ہی اسپتال پہنچ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ مستقل نقصان سے بچ گیا۔
ڈاکٹروں نے شہری کو اینٹی کوگولیشن تھراپی، کولیٹرل خون کی گردش میں بہتری اور آکسیجن فری ریڈیکلز کو صاف کرنے جیسے جامع علاج فراہم کیا اور اس طرح ڈاکٹر نقصان کو کم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔