لوگ ہمیشہ مجھے کہتے ہیں کہ میں ماہرہ خان جیسی دکھتی ہوں، سنیتا مارشل

پاکستان شوبز کی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر انہیں کہتے ہیں کہ ان کا چہرہ ماہرہ خان سے ملتا ہے۔

حال ہی میں سنیتا مارشل ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان اشنا شاہ نے سنیتا مارشل کی اداکارہ ماہرہ خان سے مشابہت پر سوال کیا۔
جس پر سنیتا مارشل نے انکشاف کیا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ انہیں ماہرہ خان سے ملاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں ماہرہ سے ملتی ہوں.اشنا شاہ نے کہا کہ آپ کے ہونٹ ماہرہ خان سے ملتے ہیں جو خوبصورت ہیں۔ سنیتا کا کہنا تھا کہ میرے ہونٹ بڑے ہیں شاید اسی لیے ماہرہ جیسی لگتی ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں