شراب سپلائی کرنے والے دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد گرفتار

راولپنڈی:ڈھیری حسن آباد کے علاقے میں الکوحل شراب سپلائی کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کے دو اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

گرفتار پولیس اہلکار محمد اصغر اور طارق تھانہ آر اے بازار اور ریس کورس میں تعینات ہیں۔

الکوحل شراب سے بھرے ڈرم لاہور سے راولپنڈی سپلائی کیے گئے تھے۔ گرفتار اہلکاروں نے تھانہ سول لائن کی حدود میں شراب سے بھری پک اَپ گاڑی پکڑی، پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے اس دوران سول لائن پولیس نے چھاپہ مار دیا۔

پولیس نے دو اہلکاروں سمیت محمد طلحہٰ علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات اور پولیس آڈر 2002 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں