رشتے کا تنازع؛ شہری کو قتل کرکے لاش ڈیم میں پھینکنے والا مجرم گرفتار

راولپنڈی:گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتے کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری جمیل نے ساتھیوں کے ہمراہ محمد امیر کو قتل کر دیا تھا، مجرم نے مقتول کے ہاتھ پاؤں اور منہ پر کپڑا باندھ کر ڈیم میں پھینک دیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف دسمبر 2023 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں