پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز 323 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 284 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں معمولی مندی شروع ہوئی اور انڈیکس بتدریج 83، 169 اور 323 پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوا۔

جمعہ کے روز بازارِ حصص میں ٹریڈنگ کے پہلے سیشن کے اختتام تک 30 پوائنٹس کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ اس دوران 30 کروڑ 56 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 14 ارب روپے سے زائد رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں