آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کے لیے آج ہونے والی تقریب ملتوی کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کی آج ہونے والی خصوصی تقریب ملتوی کردی گئی، تقریب آج 4 بجے ایوان صدر میں ہونی تھی۔
رپورٹ کے مطابق تقریب خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے کی وجہ سے ملتوی کی گئی جس میں متعدد بچے شہید اور زخمی ہوئے۔
گزشتہ روز حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔
واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے جب کہ صدر جنرل ایوب خان 1959 میں فیلڈ مارشل بنے تھے۔
فیلڈ مارشل فوج میں اعلیٰ ترین عہدہ ہے، عہدے پر فائز شخص فائیو اسٹار جنرل اور سینئر ترین آرمی افسر ہوتا ہے۔ یہ ایوارڈ غیر معمولی، مثالی قیادت اور خدمات کے پیش نظر دیا جاتا ہے۔