اسلام آباد:پی آئی اے کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون تک بڑھا دی گئی۔
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن کے لیے بڑھائی گئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو پیشکش تیار کرنے کے لیے مزید وقت مل سکے گا، اس سے قبل پیشکش جع کرانے کی آخری تاریخ 3 جون تھی۔
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ دیگر تمام شرائط جوں کی توں رہیں گی، حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک حصص کے ساتھ انتظامی کنٹرول بھی فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔