لاہور؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4ملزمان گرفتار، اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

لاہور:سی ٹی ڈی کاہنہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں سی سی ڈی کاہنہ نے بڑی کارروائی کی۔ ملزمان سے جدید رائفلیں، درجنوں پسٹلز اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔
سی ٹی ڈی کاہنہ نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی ناجائز اسلحہ، ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں