تہران: ایران نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل حبیب اللہ سیاری کو عارضی طورپر ایرانی مسلح افواج کا نیا کمانڈر تعینات کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر کےحکم پر جنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی آج صبح اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔