نوشہرہ: شیرین کوٹھے کی رہائشی جڑواں افغان ٹک ٹاکرز بہنوں کو چھ روز بعد پشاور سے بازیاب کروا لیا۔
ٹک ٹاکرز بہنوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نوشہرہ میں فاروق احمد کو درخواست دی کہ ان کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا ڈر ہے انہیں تحفظ فراہم کیا جائیں۔
عدالت نے دونوں بہنوں کو ان کی مرضی پر دارالاامان مردان بھجوا دیا اور والدہ کی درخواست مسترد کر دی۔
پولیس چوکی بارہ بانڈہ رسالپور کے انچارج سب انسپکٹر عرفان کے مطابق افغان مہاجر جمیل اکاخیل کی دو بیٹیاں شکیلہ اور نائلہ ٹک ٹاکر ز گزشتہ ہفتہ شاپنگ کے لیے مردان گئی مگر واپس نہیں آئیں، والدہ کی رپورٹ پرتھانہ رسالپور پولیس نے باقاعدہ تلاش شروع کر دی۔
سب انسپکٹر عرفان کے مطابق موبائل ڈیٹا کے ذریعے رسالپور پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دونوں بہنوں کو باحفاظت بازیاب کرکے تھانہ رسالپور منتقل کردیا۔
Load/Hide Comments