لاہور: ٹیوشن کے بہانے گھر میں داخل ہونے والی خواتین نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

لاہور:بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے بہانے گھر میں داخل ہونے والی خواتین قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق واردات لاہور کے علاقے ستوکتلہ پی آئی اے سوسائٹی میں نوید گل نامی شہری کے گھر پر خواتین بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کا کہہ کر اندر داخل ہوئیں اور اہل خانہ کو بے ہوش کردیا۔

بعد ازاں ملزمہ خواتین گھر سے 30 ہزار روپے نقدی اور 7 تولے طلائی زیورات چرا کر فرار ہوگئیں، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں خواتین کی حرکات دیکھی جا سکتی ہیں۔

متاثرہ شہری نے مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ خواتین کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں