راولپنڈی میں مشتعل افراد نے پولیس کی حراست میں موجود قتل کیس کے ملزم پر حملہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ملزم کو بچاتے کورٹ 27 میں لے گئی اور عدالت کے دروازے کو تالا لگادیا، 15، 20 ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس کے سیکیورٹی نظام کو چکنا چور کر دیا۔
ملزمان نے عدالت کے دروازے پر لاتوں، مکوں سے حملہ کیا اور دروازہ توڑنے کی کوشش کی، عدالت کا کام معطل ہوگیا اور جج چیمبر میں چلے گئے، وکلا اور سائلین کمرہ عدالت میں محبوس ہوگئے۔
پولیس اور ملزمان کمرہ عدالت کے باہر گتھم گتھا ہوگئے، جھگڑے کے بعد تمام ملزمان جوڈیشل کمپلیکس سے پولیس ناکے توڑتے ہوئے فرار ہوگئے۔
سب انسپکٹر قمر صادق کی درخواست پر سول لائن تھانہ نے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان میں راجہ منان،راجہ مطلوب، غفران، راجہ عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس تھانہ صدر بیرونی کے قتل کیس کے گرفتار ملزم حماد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے آئی تھی، ملزمان گرفتار ملزم حماد کو جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنا چاہتے تھے۔
ملزمان کے خلاف عدالت پر حملہ کرنے، توڑ پھوڑ کرنے اور قتل کی دھمکیوں کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا.