مری؛مری ایکسپریس وے پرصبح سویرے موسلادھار طوفانی بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہو گئی ۔جس کے باعث بڑے بڑے پتھر سڑک پر آ گرے اور ٹریفک کا نظام عارضی طور پر معطل ہو گیا۔مری انتظامیہ نے سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ آنے والے 4 سے 5 دنوں کے دوران موسلادھار طوفانی بارشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ دوران بارش احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Load/Hide Comments