ناسا کی 60 سال سے ’مُردہ‘ سیٹلائٹا اچانک ریڈیو سگنل بھیجنے لگی

ناسا کا Relay 2 سیٹلائٹ جو 1967 سے مکمل طور پر غیر فعال تھا اچانک ایک مختصر مگر انتہائی طاقتور ریڈیو سگنل بھیجنے لگا ہے جس نے سائنسدانوں کو سرکھجانے پر مجبور کردیا۔

ریلے 2 ایک تجرباتی کمیونیکیشن سیٹلائٹ تھا جسے 1964 میں لانچ کیا گیا اور 1967 میں اس کے دو آن-بورڈ ٹرانسپونڈرز ناکارہ ہو گئے تھے۔

13 جون کو آسٹریلوی ریڈیو ٹیلی اسکوپ (ASKAP) نے تقریباً 30 نینو سیکنڈز کا ایک غیر معمولی طاقتور ریڈیو برسٹ دریافت کیا۔

سگنل زمین سے قریب معلوم ہوا اور تقریباً 2,800 میل دوری پر نشان زد کیا گیا، جس کے بعد ثابت ہوا کہ ماخذ خلا کی کسی دور کی چیز نہیں، بلکہ یہی سیٹلائٹ تھا۔

ماہرین کے مطابق اس کے دو امکان ہوسکتے ہیں۔ سیٹلائٹ نے سالوں میں اسٹاٹک چارج جمع کر لیا ہو جو اچانک ختم ہوا اور ریڈیو فلش جاری ہوا۔ یا نمبر2 مائیکرو میٹیورائڈ امپیکٹ
خلائی ریت یا چھوٹے شہابی پتھر نے سیٹلائٹ کی سطح سے پلازما پیدا کیا ہو جو ریڈیو سگنل کی شکل میں خارج ہوا ہو۔

اس سگنل کی مدت 30 نینو سیکنڈز تھی۔ یہ موجودہ سیٹلائٹ کے نظام سے ممکن ہی نہیں۔ اس لیے محققین اس کو اتفاقی واقعہ قرار دے رہے ہیں جیسا کہ الیکٹروسٹیٹک ڈسچارج یا پلازما فلش ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں