اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز؛انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز آج مسلسل دوسرے دن قائم ہو رہے ہیں، اس دوران انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بدھ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 704 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 904 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے سبب زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس کی بلندی کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے تھے، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 27 ہزار، ایک لاکھ 28 ہزار اور ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی سطحیں عبور کرگیا تھا۔

آج مسلسل دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں جاری کاروبار میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے اورانڈیکس مسلسل اضافے کے ساتھ 1387 پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں ایک لاکھ 29 ہزار 587 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز بازارِ حصص میں مجموعی طور پر 2572 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں