لوئر دیر: مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام کے مفتی حبیب اللہ حقانی شہید ہو گئے

لوئر دیر میں براول دیر بالا بین درہ میں مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) براول کے سابق امیر مفتی حبیب اللہ حقانی جاں بحق اور ان کی بیوی شدید زخمی ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا،

پولیس زرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

جعمیت علماء اسلام کے مفتی حبیب اللہ حقانی نے جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا . ضلعی امیر مفتی احسان اللہ نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں