راولپنڈی:میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے شہر میں 86 بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری خالی کروانے کا حکم دے دیا۔
خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو انخلاء کے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث بوسیدہ عمارتیں کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں، مالکان کو نوٹسز پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔
مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 15 دنوں میں عمارت کی مرمت کروائیں یا مخدوش حصہ گرا دیں، عدم تعمیل کی صورت میں مکینوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بوسیدہ عمارتیں بھابڑا بازار، لنڈا بازار، سید پوری گیٹ، راجا بازار، موچی بازار، ڈنگی کھوئی اور دیگر علاقوں میں موجود ہیں۔