ن لیگ کے سابق ایم پی اے جماعت اسلامی میں شامل

لاہور: مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے۔
زرائع کے مطابق چوہدری طالب حسین سدھو نے شمولیت کے بعد جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 154 سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پارٹی ٹکٹ حوالے کرتے ہوئے کہا کہ طالب حسین سدھو کو جماعت اسلامی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ مختلف سروے بھی بتا رہے ہیں کہ سراج الحق مقبول لیڈر ہیں ۔ جماعت اسلامی حقیقت میں عوام کی جماعت ہے ۔ ملک بھر سے ترازو کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں