مادھوری ڈکشٹ کی بیٹے کو 16ویں سالگرہ پر مبارکباد، تصویر شیئر

بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنے بیٹے ریان کی 16ویں سالگرہ پر اسے مبارکباد دی ہے۔ اپنے انسٹا گرام پر بیٹے کو نیک خواہشات پر مبنی پیغام میں مادھوری ڈکشٹ نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ریان اور اس کے والد ڈاکٹر شری رام نینے بھی مادھوری کے ساتھ موجود ہیں۔ مادھوری نے سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد میں اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے مزید تحریر کیا کہ تم سے میرے دل کی خوشیاں اور فخر وابستہ ہیں۔ میری محبتوں کے ساتھ سولہویں سالگرہ مبارک ہو۔ اس پوسٹ میں نظر آنے والے ریان کے غیر روایتی ہیئر اسٹائل پر فوری طور پر کوئی بھی حیران ہوسکتا ہے، ریان کے بال کافی لمبے اور گھنگریالے ہیں۔ یوں تو مادھوری ڈکشٹ کے بہت سارے پرستاروں نے تصویر پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تاہم کچھ نے اس کا تمسخر بھی اڑایا اور کہا کہ ریان کتنا سنجیدہ نظر آرہا ہے! ایک صارف نے لکھا کہ وہ کافی اپ سیٹ ہے، لگتا ہے کہ اسے سالگرہ پر وعدہ کیا گیا تحفہ نہیں ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں