بہت ساری جیزوں میں ہمارا انحصار فوج پر ہے،شیر افضل مروت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بہت ساری چیزوں میں ہمارا انحصار فوج پر ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو علیحدہ علیحدہ ادارہ سمجھنا چاہیے۔ فوج سرحد پر لڑتی ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے۔

شیرافضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ یہ ذہن سے نکال دیں کہ ہم فوج کے خلاف منافرت پھیلانے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان نے بار بار کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا فوج سے کسی مقام پر اختلاف نہیں ہوسکتا۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں نے چوری کیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے سہولت کار الیکشن کمیشن اور آر او ہیں۔ ہماری جنگ پارلیمان کے اندر اور باہر رہے گی۔
اسلام آباد کی عدالت میں شیر افضل مروت کے خلاف دفعہ144 کی خلاف ورزی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو جلد چالان جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ شیرافضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں