اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے لیگی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز بحال

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز بحال کر دئیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 46 سے ن لیگ کے انجم عقیل،این اے47 سےطارق فضل چوہدری اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی برقرار رکھی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے لیگی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز معطل

میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تینوں حلقوں کے حوالے سےپروپیگنڈا کیا جاتا رہا۔ فراڈ اور پروپیگنڈا سے پی ٹی آئی نے نوٹیفیکیشنز رکوائے۔ ہم آج اپنے فارم 45 لائے ہیں۔ اب عدالتوں نے ثابت کرنا ہے کہ کس کے فارم 45 اصلی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کہتے تھے سازش میں ملوث ہیں آج مدد مانگ رہے ہیں۔ آپ نے نوجوانوں کو گمراہ کیا آج ان کا ٹرائل ہورہا ہے۔

راجہ خرم نواز نے مخالفین کو عدالتوں سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آر او آفس نے کسی کو نہیں روکا۔ ان کا راستہ ہم سب نے روکنا ہے۔ انجم عقیل کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے ایک سیاسی پارٹی بنائی گئی۔ کبھی کہتے ہیں امریکا نے ہمیں پارلیمنٹ سے نکالا کبھی آئی ایم ایف کو کہتے ہیں کہ قرضہ نہ دو۔ کامیاب امیدواروں نے فارم 45 بھی میڈیا کے سامنے پیش کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں