عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملکی سلامتی خطرے میں ڈال دی، اسحاق ڈار

لاہور: ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے مفاد کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملکی سلامتی خطرے میں ڈال دی۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو چاہیے تھا کہ قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ارکان سے حلف لیتے۔ حلف کے بعد جو ارکان ہیں وہ ایوان میں بات کرتے۔ اسپیکر خود 2 گھنٹے لیٹ آئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایوان میں ارکان کی تعداد پوری نہ ہونا پہلی بار نہیں ہوا۔ ماضی میں کئی دفعہ ایسا ہوا کہ ارکان کے نوٹیفکیشن بعد میں جاری ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے جن نشستوں کو روکا ہے اس کی کوئی قانونی وجہ ہوگی۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا افسوس ناک بھی ہے اورقابل مذمت بھی ہے، آپ نے ذاتی مفاد کے لیے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا، آئی ایم ایف سے ڈیل ہوگی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوچکی ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگرام پر پی ٹی آئی کے خط کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں