پی ایس ایل9؛ کراچی کے میچز کیلئے ٹریفک پلان سامنے آگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں شیڈول میچز کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 9 کے پلے آف اور فائنل سمیت 11 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز کا آغاز 28 فروری سے 18 مارچ تک شہر قائد میں ہوں گے۔

اس موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے تماشائیوں کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے، وہ شائقین کرکٹ جو کارساز، ملینیم اور نیوٹاؤن سے آرہے ہیں، اپنی گاڑیاں پی ایس بی کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے۔
دوران میچ سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیوٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں