گوگل میسجز کا پیغامات کی ترمیم کے فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا: اینڈرائیڈ فون صارفین کو گوگل کی جانب سے جلد ہی اپنے پیغامات میں ترمیم کرنے کی سہولت فراہم کی جانے والی ہے۔

گوگل میسجز (اینڈرائیڈ کی ڈیفالٹ پیغام رساں ایپ) کی جانب سے متوقع اپ ڈیٹ کے متعلق تفصیلات آن لائن لیک میں سامنے آئیں۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اینڈرائیڈ کے حریف آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 16 میں پیغامات کو ترمیم کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی۔ لیکن گوگل نے اس فیچر کو میسجز کا حصہ بنانے کے لیے اب تک کوئی کام نہیں کیا تھا۔

تاہم، اب گیجٹ بلاگ دی ایس پی اینڈرائیڈ نے گوگل میسجز کے بِیٹا ٹیسٹ ورژن میں میسج کے حوالے سے ترمیمی فیچر کی آزمائش کے متعلق شواہد کو پیش کیا گیا ہے۔

گوگل میسجز کے اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے چیٹ باکس میں پیغام کو کچھ مدت تک دبائے رکھنا ہوتا ہے جس کے بعد ایک پینسل کا نشان نمو دار ہوتا ہے۔

پینسل کا نشان دبانے کے بعد ’ایڈٹنگ میسج‘ نامی ایک بکس سامنے آتا ہے جس میں پیغام کی ترمیم کی جاسکتی ہے۔ ترمیم کے بعد سینڈ کا بٹن دبانا ہوتا ہے جس سے ترمیم عمل میں آجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں