بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکار

ممبئی:(جرات نیوز) بالی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں اس وقت بھارت سرِفہرست ہے جہاں اب کورونا کیسز کی تعداد یومیہ ایک لاکھ تک پہنچ چکی ہے ۔ کترینہ کیف بھی کورونا کا نشانہ بن گئی ہیں اس حوالے سے انہوں نے خود انسٹا گرام پر تصدیق کی۔باربی ڈول نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق میں احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہی ہوں، ساتھ ہی میں یہ بھی درخواست کرنا چاہوں گی کہ جن لوگوں نے حال ہی میں مجھ سے ملاقاتیں کی ہیں وہ لوگ بھی جلد از جلد اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیں ۔ کترینہ کیف نے یہ بھی لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آپ لوگوں کے پیار اور حمایت پر میں بہت مشکور ہوں لیکن آپ لوگ بھی اپنی حفاظت کریں اور اور خود کو اس کورونا وائرس سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں