گالیاں اور میری فیملی کو موت کی بددعائیں دینے سے گریز کریں، اہلیہ وقار یونس کی اپیل

لاہور: گالیاں دینے والے کرکٹ شائقین سے وقار یونس کی اہلیہ نے شائستگی اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گالیاں اور میری فیملی کو موت کی بددعائیں دینے سے گریز کریں۔
انگلینڈ میں مسلسل ناکامیوں پر دلبرداشتہ سوشل میڈیا صارفین نے بولنگ کوچ وقار یونس سمیت ٹیم مینجمنٹ کو تنقید کا انشانہ بنایا اور سخت ترین الفاظ استعمال کئے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے کہاکہ براہ مہربانی گالیاں اور میری فیملی کو موت کی بددعائیں دینے سے گریز کریں، پاکستان کی شکستیں مایوس کن ہیں مگر کسی کو اس طرح کے نازیبا ردعمل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں