سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مرادن جیل سے رہا

صوابی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مردان جیل سے رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر صوابی کو 3 ایم پی او حکم نامہ واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر صوابی کی جانب سے حکم نامہ واپس لینے کے بعد اسد قیصر کی رہائی ممکن ہوسکی۔

سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے 8 دسمبر کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری ہوا تھا۔ سابقہ اسپیکر اسد قیصر ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کے احکامات جاری ہوئے۔
رہائی کے موقع پر اسد قیصر کے بھائی، قانونی ٹیم اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں