زرعی تحقیقاتی سینٹر سے لاکھوں روپے کا لہسن بیج چوری

اسلام آباد: قومی زرعی تحقیقاتی سینٹر سے لاکھوں روپے کا لہسن بیج چوری ہو گیا۔لاکھوں روپے کا لہسن کا بیج قومی زرعی تحقیقاتی سینٹر سے گارڈز کی موجودگی میں چوری ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے چوری شدہ لہسن پرائیویٹ لوگ تین سے چار ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے ہیں، گزشتہ سال بھی ایسے ہی لہسن چوری ہوا تھا لیکن ابھی تک معلوم نہ ہو سکا کہ اس چوری کا کیا بنا؟
اس سلسلے میں ڈی جی قومی زرعی تحقیقاتی مرکز سبطین شاہ نے کہا اعلی سطحی کمیٹی بنا دی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں