ترکیہ کا پاکستانیوں کے لیے ای ویزا جاری کرنیکا اعلان

انقرہ: ترکیہ نے پاکستانیوں کیلیے ای ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترکیہ ای ویزا ایک الیکٹرانک سفری اجازت نامہ ہے جو ان پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سیاحت یا کاروباری مقاصد کیلیے ترکیہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔

ترکیہ کی ویب سائٹ یا ایپ پر آن لائن درخواست کے عمل کے دوران پوری فیملی آسانی سے ایک ساتھ درخواست دے سکتی ہے، تاہم ترکیہ میں طویل مدت، کام یا تعلیم کے حصول کے بارے میں قیام کیلیے اسلام آباد میں سرکاری ترک سفارتخانے کے ذریعے رہائشی اجازت نامہ یا متعلقہ ویزا کیلیے درخواست دینا ضروری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں