شہید بینظیر بھٹو سے متعلق نظم، بلاول بھٹو آبدیدہ ہوگئے

حیدرآباد: بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کی یاد میں پڑھی گئی نظم سن کر جذباتی ہوگئے۔

حیدرآباد میں منعقد شیخ ایاز ادبی میلے میں پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔ میلے میں شاعرہ سحر امداد حسینی نے شہید بینظیربھٹو کی یاد میں نظم پڑھی۔

بلاول بھٹو والدہ سے متعلق نظم سن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔ ویڈیو میں بلاول بھٹو کو نظم سننے کے دوران باربار آنسو پونچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بلاول بھٹو سے ہمدردی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ماں کی جدائی کا غم سب سے بڑا ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں