ٹام کرن پر امپائر کے ساتھ بدتمیزی پر 4 میچز کی پابندی عائد

سڈنی: انگلش آل راؤنڈر ٹام کرن پر امپائر کے ساتھ بدتمیزی پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی گئی۔

بگ بیش میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے انگلش آل راؤنڈر ٹام کرن پر امپائر کے ساتھ بدتمیزی پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی گئی۔

یہ واقعہ 11 دسمبر کو سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہوریکینز کے درمیان میچ سے قبل پیش آیا جب کرن میچ سے قبل کی معمول کی پریکٹس کررہے تھے، فورتھ امپائر نے انھیں رن اپ پریکٹس کے دوران پچ پر دوڑنے سے منع کیا، جس پر وہ وکٹ کے دوسرے اینڈ کی جانب جاکر پھر رن اپ پریکٹس کرنے لگے، جس پر امپائر نے اسٹمپ کے قریب پہنچ کر ٹام کرن کو پچ پر دوڑنے سے روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگتے ہوئے ان سے ٹکراتے ہوئے بچے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی، سڈنی سکسرز نے فیصلے کیخلاف اپیل کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں