عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب گواہان کی فہرست سامنے آگئی

اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب گواہان کی فہرست سامنے آگئی، نیب بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف 20 گواہ پیش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق نیب گواہان کی فہرست کے مطابق تحفے کا پرائیویٹ طور پر تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی بطور وعدہ معاف گواہ پیش ہوں گے۔

گواہان کی فہرست میں ایک وعدہ معاف گواہ بھی شامل ہیں، سابق وزیراعظم کےملٹری سیکرٹری اور ڈپٹی ایم ایس بھی گواہان میں شامل کرلیے گئے۔
ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران بھی گواہی دیں گے۔ پی ایم آفس کے اسسٹنٹ سیکرٹری پروٹوکول زاہد سرفراز بھی نیب کے گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں