molvihaider

فتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر گرفتار، دوران تفتیش انکشافات

اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر کو گرفتار کرلیا جس نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔خارجی عامر سہیل نے اپنے بیان میں کہا کہ فتنہ الخوارج میں پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کی وجہ سے شامل ہوا اور پھر افغان صوبے پکتیکا میں فتنہ الخوارج کے مرکز میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔
اعترافی بیان میں خارجی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی پشت پناہی حاصل ہے، افغانستان میں داعش اور القاعدہ جیسی دہشتگردتنظیموں کے ساتھ بھی قریبی روابط تھے، میری تشکیل میں 20 سے زائد دہشتگردوں میں افغان شہری بھی شامل تھے جب کہ ہمیں افغانستان اور غیرملکی ایجنسیوں بشمول ’را‘ مالی معاونت فراہم کرتی تھیں۔خارجی عامر سہیل نے قبول کیا کہ بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث رہا۔

عامر سہیل نے کہا کہ کہ فتنہ الخوارج کا اسلام اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں، یہ پیسے کے لیے دہشتگردی کرتے ہیں، مجھے پشاور علاج کی غرض سے آتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں