anmolpinkycase

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی سہولت کاری کے کیس میں اہم پیشرفت

کراچی:(روزنامہ جرأت)منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی سہولت کاری کے بوٹ بیسن کے مقدمے میں پولیس نے میں ملزمہ کی گرفتاری ظاہر کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے دو ملزمان عاقب اور غلام مصطفیٰ کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے گارڈن اور بوٹ بیسن تھانوں کے مقدمات میں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ 20 جون کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف 2 مقدمات کا حتمی چالان عاشورہ محرم کے بعد جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت کے روبرو ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی تھی جب کہ گارڈن پولیس مقدمات کا حتمی چالان پیش نہیں کر سکی تھی۔عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے سے شریک ملزمان کا نام خارج کرنے اور کال ریکارڈ کی درخواستوں پر فیصلہ بھی محفوظ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں