mir raza ali case

میر رضا کے قتل کے بعد سے اس کا بزنس پارٹنر غائب ہے، والد کا انکشاف

کراچی:(روزنامہ جرأت) نوجوان تاجر میر رضا کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹے کے قتل کے بعد سے اس کا بزنس پارٹنر غائب ہے، گیسٹ ہاؤس کے ملازمین سے کیا تحقیقات ہوئیں، ہمیں نہیں بتایا جا رہا۔ذرائع کے مطابق میر رضا قتل کیس کے سلسلے میں مقتول کے والد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ اور مئیر کراچی کل آئے تھے، انہوں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا ، ہم نے کہا سوچ کر بتائیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں نئی تحقیقاتی کمیٹی پر اعتماد ہے ۔ ڈی آئی جی عامر فاروقی اچھی شہرت کے افسر ہیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی سچ سامنے لائی گی ۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کا بزنس پارٹنر بھی غائب ہے ، گلستان جوہر میں قائم گیسٹ ہاؤس کے ملازمین سے کیا تحقیقات ہوئیں، ہمیں نہیں بتایا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ گیسٹ ہاؤس کی سی سی ٹی وی بھی اب تک سامنے نہیں آئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں