justicemohsinkayanibabersattarsamanriffat

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

(روزنامہ جرأت)اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے حامد خان کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ججز کا ٹرانسفر آئین کے آرٹیکل 2 اے کے منافی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ تبادلوں کے عمل میں شفافیت کا فقدان ہے اور اس حوالے سے کوئی واضح وجوہات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔درخواست میں وفاقی حکومت اور جوڈیشل کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ججز کے تبادلوں کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں