iran ministry of foriegn affairs

امریکا نے ایرانی ساحلی نگرانی کی تنصیبات کو نشانہ بنا کر معاہدےکی خلاف ورزی کی: ایران

(روزنامہ جرأت)ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی حملے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی صریح خلاف ورزی ہیں، امریکا نے ایرانی ساحلی نگرانی کی تنصیبات کو نشانہ بنا کر معاہدےکی خلاف ورزی کی۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی افواج نےامریکی حملوں کے ردعمل میں امریکا سے منسلک اہداف پردفاعی کارروائیاں کیں، خلیج کے جنوبی ساحل پر واقع ممالک اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں