(روزنامہ جرأت)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بتایا ہے کہ امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات جاری امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ امریکا ماضی میں ٹوٹے ہوئے وعدوں، متضاد مؤقف اور فوجی جارحیت کے ذریعے سفارت کاری کو بارہا نقصان پہنچاتا رہا ہے، تاہم اس کے باوجود ایران پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں سنجیدگی سے شریک ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق، گوتریس نے کسی بھی ریاست کی خودمختاری کے خلاف طاقت کے استعمال کو مسترد کیا اور خطے میں استحکام کی بحالی کے لیے سفارتی عمل جاری رکھنے پر زور دیا۔




