abbas araghchi

امریکی حملوں میں شہید ایرانیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: عباس عراقچی

(روزنامہ جرأت)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔عباس عراقچی نے امریکی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا تینوں افراد بندرخمیر پُل سے گزر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں