ccg vice president victor gao

اگر امن قائم ہوگیا تو پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبل انعام مل سکتا ہے، وکٹر گاؤ

(روزنامہ جرأت)چین کے سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن (سی سی جی) کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اسی طرح خطے میں امن اور سفارتی کوششوں کے لیے کام کرتے رہے تو وہ مستقبل میں نوبل امن انعام کے مستحق ہو سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے ایک انٹرویو میں پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرانے اور مختلف ممالک کے درمیان رابطوں میں کردار کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ کوششیں اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں اور خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مؤثر ثابت ہوں تو عالمی سطح پر ان کی پذیرائی ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ بیجنگ اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔چینی قیادت نے بھی پاکستان کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں