iranianspeakermuhammadbaqirqalibaf

ایران کے 12 ارب ڈالر منجمد اثاثوں کے اجرا کیلیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی، باقر قالیباف

(روزنامہ جرأت)ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ ایران امریکا مذاکرات میں ایران کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
آبنائے ہرمز کے معاملے پر بات چیت کے لیے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان پہنچ گئے۔اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچنے کے لیے جہازوں کی آمدورفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی بنیاد پر لبنان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی ضمانت دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کو تیل کی فروخت اور ترسیل کے لیے 60 روزہ عارضی جنرل لائسنس جاری کیا ہے جس کے تحت ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے تاہم یہ رعایت عارضی نوعیت کی ہے اور آئندہ اقدامات کا انحصار ایران کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد اور مذاکرات کی پیش رفت پر ہوگا۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ، کیوبا اور یوکرین پر ایرانی تیل خریداری پر پابندی تاحال برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں