balochistan operation

بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی

(روزنامہ جرأت)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کلی سوران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد موٹر سائیکلوں پرسوار ہوکر دہشتگردی کی کارروائی کرنے جارہے تھے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سےدہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا، دہشتگردوں سے 3 گاڑیاں،2 موٹرسائیکل، آئی ای ڈی ڈیوائس،کالعدم تنظیم کا جھنڈا برآمد کیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد لوٹ مار، اغوا، ٹارگٹ کلنگ، خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں