majortauseef

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 5 جوان شہید

بلوچستان:(روزنامہ جرأت) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں فتنہ الہندوستان کےدہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار شہید ہوگئے، جب کہ 7 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئرکوربلوچستان کےدستوں نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں کلیئرنس آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدیدفائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران شدید جھڑپ میں پاک فوج کے فیلڈ آفیسر سمیت وطن کے 5 بہادر سپوت شہید ہوئے، شہداء میں میجر توصیف احمد بھٹی بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمےکے لیےکیا گیا، آپریشن کےدوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کےگروہ کا سراغ لگا کر مؤثرکارروائی کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ غیرملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپورکارروائیاں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں