pakistani,s deadbodies arrived karachi

حوثی باغیوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں کراچی پہنچادی گئیں

کراچی: (روزنامہ جرأت)حوثی باغیوں کے حملے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو لے کر جدہ سے پرواز کراچی پہنچ گئی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی ائیر کی پرواز سے 2 میتیں کراچی ائیرپورٹ لائی گئی ہیں جن میں عمیر افضل اور محمد اکرم کی میت سعودی ائیر سے کراچی پہنچائی گئیں۔
ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمیر افضل کا تعلق لانڈھی اور محمد اکرم کا تعلق منزل پمپ کے علاقے سا ہے۔
دوسری جانب حملے میں زخمی عابد علی، محمد رضوان اور محمد وحید کو بھی پی آئی اے کی پرواز پی کے 762 کے زریعے کراچی لایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی سفارتخانے کے اہلکار اور حکومت پاکستان کے اہلکاروں نے کراچی ائیرپورٹ پر زخمیوں اور میتوں کو وصول کیا جب کہ کچھ دیگر زخمیوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ بھیجا گیا ہے۔واضح رہے کہ حوثیوں کا یہ حملہ 11 اگست کو تہامہ نامی مال بردار بحری جہاز پر ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں