(روزنامہ جرأت)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے58 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 92 پیسےفی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں ایک ہفتہ کے لیے مقرر کی گئی ہیں، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا۔دوسری جانب ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 91 پیسے بڑھا دی گئی ۔پیٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 117روپے41 پیسے فی لیٹر ہوگئی، ڈیزل پر لیوی 28روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 42روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔




